حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ حزب اللہ کے مجاہدوں نے مقبوضہ " المطلہ" علاقے میں ایک حملہ کیا ہے جو پوری طرح سے کامیاب رہا ہے۔
حزب اللہ نے زور دیا ہے کہ یہ حملہ، جنوبی لبنان کے گاؤں پر جارحیت پر جواب اور غزہ کے استقامتی محاذ کی حمایت کے لئے کیا گيا۔
حزب اللہ لبنان نے اسی طرح بتایا ہےکہ اس کے جیالوں نے "شتولا" میں دو عمارتوں کو گائڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا اور یہ حملہ بھی پوری طرح سے کامیاب رہا۔
اسی سلسلے میں صیہونی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ ایک انٹی ٹینک میزائل شتولا کالونی کے ایک گھر پر لگا ہے۔
آپ کا تبصرہ